حکومت نے بلوچستان کی اہم جماعت کے ساتھ معاہدے کی بڑی خلاف ورزی کردی ،حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کو ایسی بات یاد دلا دی کہ پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں گے

حکومت نے بلوچستان کی اہم جماعت کے ساتھ معاہدے کی بڑی خلاف ورزی کردی ،حامد میر ...
حکومت نے بلوچستان کی اہم جماعت کے ساتھ معاہدے کی بڑی خلاف ورزی کردی ،حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کو ایسی بات یاد دلا دی کہ پاکستانی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائی تو سینئر صحافی حامد میربھی میدان میں آگئے اور وزیر اعظم کو ماضی کی اہم بات یاد دلا دی ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اختر مینگل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کے اس کے تمام نکات پر عمل در آمد ہو گا ،تاہم موجودہ حکومت نے بلوچستان کے 60بڑے پراجیکٹس کو روک دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ممکنہ طور پر سی پیک اور ریکوڈک منصوبے کا حصہ بن رہے ہیں لیکن اس حوالے سے صوبائی حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جو کہ آئین کے آرٹیکل 172کی خلاف ورزی ہے ۔لاپتہ افراد کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے ،افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے بجائے خوش آمدید کیا جا رہا ہے ۔

اختر مینگل نے کہا کہ معاہدے کو ابھی دو مہینے ہی ہوئے ہیں لیکن اس خلا ف ورزیاں عروج پر ہیں ،اس پاکستان میں نیا پاکستان کیا ہے ؟


اس پر حامد میر نے کہا کہ صر ف دو مہینے پہلے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،وزیراعظم کسی بھی اتحادی کی سپورٹ گنوانا برادشت نہیں کر سکتے کیو نکہ ان کی اکثریت بہت ہی کم ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -