”فخر عالم سفر عالم پر نکل پڑے“معروف پاکستانی شخصیت فخر عالم ایسے مشن پر نکل پڑے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ،اماراتی ائیر لائن نے بھی’ فخر پاکستان ‘کے نام اہم پیغام جاری کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی شخصیت فخر عالم پوری دنیا کا ہوائی سفر کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے چل نکلے ۔فخر عالم نے اپنی اس مہم کا نام مشن پرواز رکھا ہے اور سوشل میڈ یا پر اس مشن پرواز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔مشن پرواز مکمل کرنے کے بعدفخر عالم پہلے پاکستانی ہونگے جنہوں نے یہ ہدف حاصل کیا ہو گا ۔فضائی سفرکے حوالے سے دنیا میں معرف ترین ایمریٹس ائیر لائن نے بھی فخر زمان کو سراہا۔فخر عالم نے پروائیوٹ پائلٹ لائسنس حاصل کر رکھا اور انہوں نے مشن پرواز کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اپنے سفر کا آغاز کیا ہے ،،،اس سفر کے لیے فخر عالم کے مطلوبہ فلائینگ اوورز بھی مکمل ہیں ۔
ایمریٹس ائیر لائن نے مشن پرواز کے لیے فخر عالم کو نیک تمناﺅں کا پیغام بھیجا
اس حوالے سے وسیم بادامی نے کہا کہ فخر عالم آج سفر عالم پر روانہ ہوگئے۔اگر کامیاب ہوے تو ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔
رابعہ انعم نے دعا دیتے ہوئے کہا خیر نال آﺅ خیر نال جاﺅ
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی دعا دی