پاکستان ہاکی ٹیم میں پھر تبدیلی، کپتان کو برطرف کئے جانے کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رضوان سینئر کی کپتانی میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل ناکامی کے بعد ہاکی ٹیم کے کپتان کے ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کے تبدیل ہونے کا امکان ہے ،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیرکوایشین چیمپینزٹرافی کیلئے مینجمنٹ کپتان برقراررکھنے کے حق میں نہیں،رضوان سینیران دنوں ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیلنے میں مصروف ہیں،ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے نیا کپتان لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ،نئے کپتان کی منظوری صدرپی ایچ ایف دیں گے، پی ایچ ایف کی جانب سے عمران بٹ اور عرفان سینیر کپتانی کی دوڑمیں شامل ہوں گے ۔