اگر آپ اپنے گھر کے لاک پر اس طرح کی سکاچ ٹیپ لگی دیکھیں تو یہ انتہائی خطرے کی بات ہے، یہ اس لئے استعمال کی جاتی ہے تاکہ۔۔۔

اگر آپ اپنے گھر کے لاک پر اس طرح کی سکاچ ٹیپ لگی دیکھیں تو یہ انتہائی خطرے کی ...
اگر آپ اپنے گھر کے لاک پر اس طرح کی سکاچ ٹیپ لگی دیکھیں تو یہ انتہائی خطرے کی بات ہے، یہ اس لئے استعمال کی جاتی ہے تاکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(نیوز ڈیسک) آئرلینڈ کے دارلحکومت میں گزشتہ کچھ عرصے سے لوگ ایک ایسی بات سے خوف میں مبتلاءہو گئے ہیں کہ جو بظاہر بالکل معمولی اور بے ضرر نظر آتی ہے، مگر حیققت جان کر آپ بھی ضرور پریشان ہو جائیں گے۔ ڈبلن شہر کے وسطی علاقے کے متعدد مکینوں کا کہنا ہے کہ انہو ںنے اپنے گھر کے بیرونی دروازے کے تالے پر شفاف سکاچ ٹیپ لگی دیکھی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیق کی اور بالآخر اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے شہریوں کے لئے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔
مقامی اخبار ’آئرش انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیرونی دروازے کے تالے پر ٹیپ کی موجودگی دراصل شاطر چوروں کی مکارانہ چال ہے جس کا مقصد اُن گھروں کا پتا چلانا ہے جن کے مکین اپنے گھروں پر موجود نہیں ہوتے۔ یہ چور بند دروازوں کے تالے پر ٹیپ لگا کر چلے جاتے ہیں اور بعد میں دوبارہ آتے ہیں۔ اگر ٹیپ جوں کی توں موجود ہو تو انہیں پتا چل جاتا ہے کہ گھر کے مکین کہیں گئے ہوئے ہیں اور ایسے میں یہ تالا توڑ کر گھر میں داخل ہو جاتے ہیں۔
پولیس کا خیال ہے کہ ڈبلن شہر میں چوری کی متعدد وارداتوں میں یہ طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں گھروں کے بیرونی دروازوں کے تالے پر ٹیپ لگی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں وہاں شہریوں نے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں مشکوک لوگ گھروں کے باہر منڈلاتے پائے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -