نامعلوم ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،لاش نہر میں پھینک دی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں نہر سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشان موجود ہیں جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد ستیانہ بنگلہ میں نہر سے لڑکی کی بوری بند لاش ملی جس پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مارچری منتقل کردیا ہے، جوان لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔