واجبات کی عدم ادائیگی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کےسابق کینٹین کنٹریکٹر نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی

واجبات کی عدم ادائیگی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کےسابق کینٹین کنٹریکٹر نے خود ...
واجبات کی عدم ادائیگی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کےسابق کینٹین کنٹریکٹر نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واجبات کی عدم ادائیگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق کینٹین کنٹریکٹر نے خودسوزی کرلی ہے ،پولیس نے لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔


دنیا نیوز کے مطابق کینٹین کنٹریکٹر خورشید کے اسلام آباد ہائی کورٹ بار پر 3 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ بار بار کے تقاضے کے باوجود رقم نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خورشید نے خود کو آگ لگا لی، خورشید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد خورشید کے ورثاء لاش لیکر آبائی علاقے ڈی آئی خان چلے گئے،رابطہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کونسل کے صدر نے بقایا جات کی تصدیق کی اور بتایا کہ رقم کا چیک تیار ہے، خورشید کے ورثاء اپنا چیک بار سے وصول کرسکتے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -