شہریوں سے فراڈ ، نیب نے پاک عرب سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کوگرفتار کرلیا

شہریوں سے فراڈ ، نیب نے پاک عرب سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کوگرفتار کرلیا
شہریوں سے فراڈ ، نیب نے پاک عرب سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کوگرفتار کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے پاک عرب ہاﺅسنگ سوسائٹی سیکنڈل میں سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کوگرفتار کرلیاہے ، عمار گلزار نے سوسائٹی میں ناجائز بلاک بناکر شہریوں کولوٹا تھا ۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب نے پاک عرب ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کو گرفتار کرلیاہے ،عمار نے پاک عرب سوسائٹی میں ناجائز بلاک بنا کر شہریوں کولوٹاتھا اور ایک پلاٹ کو چار افراد کوفروخت کیا گیاتھا ۔ نیب نے شہریوں کی شکایات پر تحقیقات کرنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عمار گلزار کو باقاعدہ گرفتار کیا ہے ، عمار گلزار کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ، واضح رہے کہ عمار گلزار سابق سینیٹر گلزار مرحوم کا بیٹاہے جو کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہے ۔

مزید : قومی /رئیل سٹیٹ