ہندوﺅں کا مقدس ترین مقام بھی محفوظ نہ رہا، گنگا میں خاتون کی عزت لوٹنے کے بعد اس کی ویڈیو بنائی گئی اور۔۔۔
پٹنہ(نیوز ڈیسک) بھارت خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم کے لحاظ سے دنیا میں سر فہرست ہے، یہ بات تو سب جانتے ہیں، مگر شاید سب لوگ یہ نہیں جانتے کہ بھارت میں اب مذہبی مقامات بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں، ہندومت کے مقدس ترین مقامات پر بھی خواتین کی عزت سے کھیلا جا رہاہے۔
اس نوعیت کا تازہ ترین واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں دریائے گنگا میں اشنان کے دوران ایک خاتون کو دو اوباش مردوں نے دبوچ لیا اور اس کی اجتماعی آبرو ریزی کر ڈالی۔ صرف یہی نہیں بلکہ درندہ صفت مجرموں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ہاتھ جوڑ کر ان بدمعاشوں سے کہتی ہے کہ وہ ایک مقدس مذہبی فرض سرانجام دے رہی ہے مگر وہ باز نہیں آتے۔ خاتون کو دریا سے باہر کھینچ کر دونوں باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس دوران خاتون کو خاموش رکھنے کے لئے اس پر تشدد بھی کرتے ہیں۔
جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو پولیس بھی متحرک ہو گئی او ردو افراد کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان کے نام شیوپوجن اور وشال بتائے گئے ہیں۔ پولیس کو یقین ہے کہ یہی اصل مجرم ہیں، تاہم ابھی اس معاملے کی تحقیق جاری ہے اور حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے مجرموں کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔