’اس 19 سالہ لڑکی نے میرا ریپ کیا اور۔۔۔‘خاتون نے پولیس والوں سے ایسی بات کہہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے
نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں جنسی جرائم کا ایک طوفان برپا ہے جس کے چرچے صرف اندرون ملک ہیں نہیں بلکہ عالمی میڈیا میں بھی ہو رہے ہیں۔ ان بھیانک جرائم میں اضافہ بھی ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ایسے نئی قسم کے جرائم بھی سامنے آ رہی ہیں کہ جن کا ذکر مشرقی خطے کے ممالک میں پہلے کبھی سننے کو نہیں ملتا تھا۔ دارلحکومت دلی میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ایک ایسی ہی مثال ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے ایک 19 سالہ لڑکی نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ خاتون اپنا کاروبار شروع کرنا چاہ رہی تھی اور اس مقصد کے لئے کاروباری شراکت دار ڈھونڈ رہی تھی۔ اس دوران روہت نامی نوجوان سے ملاقات ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ایک سرمایہ کاری کمپنی میں کام کرتا ہے۔ روہت نے اسے ایک دفتر میں ملاقات کے لئے بلایا مگر وہاں جا کر خاتون کو معلوم ہوا کہ وہ ایک جنسی گینگ کے چنگل میںپھنس گئی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ روہت اور اس کے دوست راہول نے اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ ویڈیو اور خطرناک دھمکیوں کی بناءپر بلیک میلنگ کرتے ہوئے گینگ نے خاتون سے جسم فروشی بھی شروع کروا دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس گینگ کی سربراہ ایک 19 سالہ لڑکی ہے جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے غیر فطری جنسی فعل کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو بتائی گئی تفصیلات کے مطابق راہول اور روہت نے اُس کی ٹانگوں اور بازﺅں کو پکڑ رکھا تھا اور اس دوران لڑکی اس کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل کرتی رہی۔
دلی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے راہول نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسرا ملزم روہت اور گینگ کی مبینہ سربراہ لڑکی مفرور ہیں جبکہ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔