کچی آبادیوں کے خلاف کہیں بھی کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا،سرکاری جگہ پرغیر قانونی کمرشل سرگرمی برداشت نہیں ہو گی:عبد العلیم خان

کچی آبادیوں کے خلاف کہیں بھی کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا،سرکاری جگہ پرغیر ...
 کچی آبادیوں کے خلاف کہیں بھی کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا،سرکاری جگہ پرغیر قانونی کمرشل سرگرمی برداشت نہیں ہو گی:عبد العلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری جگہ پرکسی بھی قسم کی غیر قانونی کمرشل سرگرمی برداشت نہیں ہو گی، تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی بھی صورت بند نہیں ہوگا، کچی آبادیوں کو گرانے اور کسی صورت ایک یادو مرلےمیں آباد شہریوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی اور نہ ہی اس  حوالے سے کسی قسم کا آپریشن ہوگا,پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی کمہنیوں کو نئے سرے سے ٹینڈر جاری کرنے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کے خلاف کہیں بھی کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا،یہ آپریشن طاقتور مافیا کے خلاف ہے عام شہریوں کیلئے نہیں، اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے، پنجاب میں ایک نئے وژن کے تحت انفرا سٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی، ہر وہ شعبہ کہ جس میں بہتری کی گنجائش موجود ہو اس میں پیشہ وارانہ بنیادوں پر بہتری لا کر اس کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا، اس ضمن میں منصوبہ بندی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو گرانے کے حوالے سے کسی قسم کا آپریشن نہیں ہوگا، تجاوزات کے خلاف جاری موجودہ مہم کا مقصد قبضہ مافیا اور طاقتور لوگوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانا اور قبضہ مافیا اور طاقتور لوگوں سےسرکاری زمیں واگزار کرواناہے,میں پہلے ہی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمیشنرز کو ہدایات دےچکاہوں کہ کسی صورت ایک یادو مرلےمیں آباد شہریوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی۔عبد العیلم خان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے،کچرے کی بر وقت اٹھوائی کویقینی بنانے کیلئےنئےسرےسےعالمی کمپنیوں کودعوت دی جائیگی اورانٹر نیشنل ٹینڈرزکو یقینی بنایاجائے گا،ضرار شہید روڈ کے گر دو پیش میں 40نئے کوڑے دان رکھے جا رہے ہیں جس سے صفائی کی صورتحال میں فوری بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بہت سا کام کرنے کی گنجائش موجودہے جس کیلئے ہوم ورک کا آغاز ہو چکا ہے،کسی قسم کی کک بیک لیں گے نہ ہی کسی کو لینے دینگے اور نئے ویژن کے ساتھ پنجاب بھر کے انفرا سٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی۔سنئیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف دعوی نہیں بلکہ عملی طور پر پنجاب میں شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے،سابقہ حکومت کی چھوڑی ہوئی کانٹوں کی سیج کا سامنا ہے اور یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھیں گے۔

مزید :

قومی -