قندیل بلوچ قتل کیس ، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئی،گرفتار ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اب تک نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئیِِ،سماعت کے دوران کیس میں گرفتار ملزم حق نواز کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،یاد رہے کہ مقتولہ قندیل بلوچ کے والد نے چند روز قبل اپنے بیٹے کو قندیل بلوچ کا قتل معاف کر دیاتھا اور عدالت میں اپنا بیان بھی جمع کر وایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے بعد بیٹے کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔