حکومت چین اورپاکستان کودورکرنےکاکھیل کھیل رہی ہے:خواجہ سعدرفیق

حکومت چین اورپاکستان کودورکرنےکاکھیل کھیل رہی ہے:خواجہ سعدرفیق
حکومت چین اورپاکستان کودورکرنےکاکھیل کھیل رہی ہے:خواجہ سعدرفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 131 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جتنابرداشت کرناتھا کرلیا،میرا الیکشن چرانے کی کوشش مت کرنا،ہم ووٹ کی طاقت پریقین رکھتے ہیں، اب ہم ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقابلہ ایک جھوٹی حکومت سے ہے،14 اکتوبر کو انشاءاللہ جھوٹوں اورلوٹوں کو شکست ہوگی، حکومت قوم کومہنگائی کے ٹیکے لگارہی ہے ، نئے پاکستان میں بجلی،گیس،آٹا،چینی اورسیمنٹ مہنگاہوا، حکومت غربت ختم کرنے آئی ہے یاغریب؟، ہم نے اپوزیشن کی تودن میں تارے نظر آجائیں گے ، وقت آئے گا عمران خان تنہارہ جائیں گے ، عمران خان سیاست میں لڑنا اورحوصلہ کرنا سیکھیں،آپ کو بٹھادیاگیا ہے ملک چلانے کی فکر کریں،کوئی جادوسے ملک چلاناچاہتاہے،کوئی بھینسیں بیچ کرملک چلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمایوں اخترخان کو بلاکرکہاگیاجومرضی کریں الیکشن جیت کردکھائیں، اگرووٹ چوری نہیں ہوئے توتھیلے کھولنے سے کیوں روکا؟، حکومت چین اورپاکستان کودورکرنےکاکھیل کھیل رہی ہے،چین کی سرمایہ کاری پاکستان نہ آئی تو کون سرمایہ کاری کرےگا،ہم کسی حکمران کو پاکستان کی سمت گم کرنےکی اجازت نہیں دینگے،انتخابات کے نتائج کو بدلنے کی کوشش نہ کی جائے،وقت پرفارم45 اورنتائج دیے جائیں،میرے بارے میں کہاگیامیں جعلی ووٹ ڈلوانا چاہتاہوں،جو گالی دیتا ہے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے,الیکشن کوخراب کیاگیا تو ہمارا نقصان نہیں ہوگا۔