حالات کا فیصلہ ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے :قمر زمان کائرہ

حالات کا فیصلہ ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے :قمر زمان ...
حالات کا فیصلہ ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے :قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرے گی اور پنجاب میں ہم مسلم لیگ ن کو سپورٹ کریں گے ، پیپلز پارٹی کوصرف پنجاب کے حوالے سے ہی نہیں ملکی سیاست کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔

جیونیوز کے پر وگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سندھ میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرے گی اور پنجاب میں ہم مسلم لیگ ن کو سپورٹ کریں گے ، پیپلز پارٹی کوصرف پنجاب کے حوالے سے ہی نہیں ملکی سیاست کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ، یہ بات ہمارے علم میں ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور ہوگی لیکن کچھ چیزیں ہم حالات کے پیش نظر بھی کرتے ہیں اور یہ حالات کافیصلہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ رحیم یار خان میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کوسپورٹ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو میں نے جانتا وہ بھلے آدمی ہونگے لیکن عثمان بزدار کو وزارت کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر ان کے اطراف میں تحریک انصاف کے منجھے ہوئے لوگوں کو بٹھا دیا گیاہے ۔ ان کے مقابلے میں شہبازشریف ایکزبر دست ایڈ منسٹریٹر رہے ہیں ان کے طرز سیاست سے اختلافات کیا جا سکتاہے لیکن اب ان کے مقابلے میں ایک ناتجربہ کار آدمی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیاہے جس سے طاقت کا مرکز منتشر ہوگیا ہے ۔

مزید :

قومی -