سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں عالمی کھیلوں کے دروازے کھول دئیے

سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں عالمی کھیلوں کے دروازے کھول دئیے
 سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں عالمی کھیلوں کے دروازے کھول دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری لنکا کی ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ایک طویل عرصہ کے بعد شائقین کرکٹ کے چہروں پر جو خوشی عیاں ہوئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کی شدید خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی کھیلوں کی سر گرمیوں کا سلسلہ جاری رہے پاکستان کرکٹ کے لئے یہ بہت خوش آئند بات ہے سری لنکاکی ٹیم پر ہی حملہ کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوگئی تھی مگر اب اس کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ یہ سلسلہ اب اسی طرح سے جاری رہے گا پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس حوالے سے کاوشوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس حوالے سے انہوں نے بہت اقدامات کئے اور اس وقت بھی پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ میں ہے

کہ وہ اپنی ٹیموں کو کھیلنے کے لئے پاکستان بھیجیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے شائقین کرکٹ کو خوشخبری مل جائے گی اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر ٹیم کی پاکستان میں آکر کھیلنا چاہتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر کھیلوں کے لئے بہت سازگار ماحول ہے اور اب جب سری لنکا کی ٹیم نے یہ قدم اٹھایا ہے تو اب اس کو دیکھتے ہوئے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آکر ضرور کھیلیں گی کراچی میں پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کی اور ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان کی ٹیم نے ون ڈے سیریز جیتی ہے

کراچی میں جس طرح سے شائقین کرکٹ نے میچز میں دلچسپی لی وہ خوش آئند امر ہے ایک میچ بارش کیوجہ سے نہیں ہوسکا جس سے شائقین کرکٹ میں مایوسی ہوئی مگر اس کے بعد دو میچزمنعقد ہوئے اب لاہور میں ٹی ٹونٹی سیریز کا میلہ سجنے کو ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور امید ہے کہ جس طرح سے کراچی میں شائقین کرکٹ نے کرکٹ کا میلہ لوٹ لیا اسی طرح سے اب لاہوری بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں رہیں گے اور مہمان ٹیم کو بھرپور انداز سے ویلکم کریں گے پاکستان میں اس وقت کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے کیونکہ ایک طویل عرصہ سے کھیلوں کا انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے جو نقصان برداشت کرنا پڑا اس سے پاکستان میں کرکٹ کو بہت دھچکہ لگا ہے

امید ہے کہ پاکستان نے اب جن ٹیموں کے خلاف پاکستان میں ہی شیڈول سیریز کھیلنی ہے اس کا انعقاد پاکستانی سر زمین پر ہی ہوگا اور اس حوالے سے ہمیں سیکورٹی فورسز کا بھی شکرگزار ہونا چاہئیے جنہوں نے اس دورہ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی دن رات محنت کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہوا ہے اور اس سیکورٹی پر جس طرح سے اعتماد کیا گیا یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے سری لنکا کی ٹیم نے جو قدم اٹھایا ہے اس کی تعریف کی جانی چائیے اور اب دیگر کرکٹ بورڈز بھی اس حوالے سے امیدہے کہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی جن کوششوں میں اس وقت مصروف ہے امید ہے کہ اس کو بھی اس میں کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی شدید خواہش ہے کہ پاکستان میں اب مستقل طور پر انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے تاکہ وہ بھی کرکٹ سے محظوظ ہوسکیں۔

مزید :

رائے -کالم -