آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
 آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، مظفرآباد ،سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا01، بالائی وسطی پنجاب 03، مظفرآباد 08، سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب4، اسلام آباد اور گوادر میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں ایک بار پھر بادل برسے جس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے اپنی روایات برقرار رکھی اورشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز بارش کی نوید سنائی ہے۔

مزید :

ماحولیات -