غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے مزید 19 شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی

غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے مزید 19 شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی
غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے مزید 19 شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی

  


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ملازمت کے مزید مواقع کے تحت غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے حوالے سے کاروبار کی اجازت دے دی گئی۔اس بات کا فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جدہ میں ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے وزارت تجارت اور سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجویز کی منظوری دی گئی جس کے تحت غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے حوالے سے 19 شعبہ جات میں کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ان میں طباعت سے پہلے کی خدمات ، لائبریریاں قائم کرنا، شارٹ فلمز اور ڈاکیومینٹریز، سینما، تھیٹر، رسم الخط ، پینٹنگ، اسٹوڈیو کے حوالے سے خدمات، سوشل میڈیا، میڈیا، فوٹو گرافی، مختلف ٹی وی چینلز کے لیے صحافتی مواد ، ڈسٹری بیوشن اوردیگر شامل ہیں۔سعودی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے غیرملکیوں کو کاروبار شروع کرنے سے قبل سعوی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔اس حوالے سے تفصیلی قواعد وضوابط کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...