وہ آدمی جو پہلی مرتبہ دبئی جاتے ہی مالا مال ہو گیا

وہ آدمی جو پہلی مرتبہ دبئی جاتے ہی مالا مال ہو گیا
وہ آدمی جو پہلی مرتبہ دبئی جاتے ہی مالا مال ہو گیا

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’بگ ٹکٹ ریفل ڈرا‘ کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں ایک ایسا بھارتی نوجوان 1کروڑ 20لاکھ درہم (تقریباً51کروڑ 30لاکھ روپے)کا انعام جیت گیا جو کبھی متحدہ عرب امارات گیا ہی نہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ایک انتہائی منفرد واقعہ ہے کہ کسی غیرملکی شخص نے یہ لاٹری جیتی ہے۔ اس 24سالہ نوجوان کا نام محمد فیاض ہے جو بھارتی ریاست کرناٹک کا رہنے والا ہے تاہم ملازمت کے سلسلے میں ممبئی میں مقیم ہے۔ وہ ممبئی میں اکاﺅنٹنٹ کی نوکری کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم عمری میں ہی محمد فیاض کے والدین ایک حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ والدین کے انتقال کے بعد وہ ممبئی آ گیا تاکہ اپنے بہن بھائیوں کا سہارا بن سکے۔ اس نے 6ماہ قبل ہی اپنے ایک روم میٹ کے کہنے پر مختلف لاٹریوں کے ٹکٹ خریدنے شروع کیے تھے اور اب یہ خطیر رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا ہے۔ فیاض کا کہنا تھا کہ ”میرے روم میٹ نے مجھے ’بگ ٹکٹ‘ خریدنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم رقم نہ ہونے کی وجہ سے میں دو ماہ تک ٹکٹ نہ خرید سکا۔ اس بار میں نے ٹکٹ خریدا اور میں خوش قسمت ہوں کہ میرا انعام لگ گیا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعدمیں نے ایک رات کو خواب دیکھا تھا کہ میں لاٹری جیت گیا ہوں۔ اگلی صبح میں نے اپنے روم میٹ کو بتایا کہ ’کچھ بڑا ہونے والا ہے۔‘ اور اس کے چند روز بعد ہی میں واقعی لاٹری جیت گیا۔میں کبھی متحدہ عرب امارات نہیں گیا۔ اب میں اگلے ماہ اپنا چیک لینے وہاں جا رہا ہوں ۔“

مزید : عرب دنیا


loading...