’ابھی تو تم اور بھی بہت کچھ مانو گے‘ انڈین ایئر چیف کے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرانے کے اعتراف کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

’ابھی تو تم اور بھی بہت کچھ مانو گے‘ انڈین ایئر چیف کے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی ...
’ابھی تو تم اور بھی بہت کچھ مانو گے‘ انڈین ایئر چیف کے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرانے کے اعتراف کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انڈین ایئر چیف کی جانب سے 27 فروری کو اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرانے کے اعترافی بیان کو شروعات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی انڈیا باقی اعترافات بھی کرے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈین ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بہادریہ کی پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ایئر فورس نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ ان کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خواہر کشی کا شکار ہوا۔
خیال رہے کہ جمعہ کو بھارت میں یوم فضائیہ منایا گیا، اس موقع پر بھارتی ایئر چیف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ 27 فروری کو بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر دوستانہ میزائل سے مارا گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اسے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ غفلت کے مرتکب ہونے والے 2 افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ابھی تو اعترافی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا ہے بہت جلد بھارت یہ اعترافات بھی کرے گا۔
٭26 فروری کو پاک فضائیہ نے ایل او سی پار کرکے حملہ کرنے کی بھارتی فضائیہ کی کوشش ناکام بنائی
٭27 فروری کا دن( پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے 6 ایئر سٹرائیکس کی گئیں اور بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، بھارتی فضائیہ کا ایک پائلٹ گرفتار ہوا اور پاکستان کا کوئی ایف 16 تباہ نہیں ہوا)
٭پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا راستہ روکا، ایل او سی پر بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -