راوی روڈپر بلاول بھٹو کی سالگرہ  کا کیک آج کاٹا جائے گا

راوی روڈپر بلاول بھٹو کی سالگرہ  کا کیک آج کاٹا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے زون 150کے صدر اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا جائے گا۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سالگرہ کی تقریب کے لئے پنجاب کی قیادت کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ حاجی عزیز الرحمن چن و دیگر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
سالگرہ کی تقریب آج دوپہر 2بجے بمقام سمادھی گنگا رام نزد سابقہ بابا چھتری والا مزار پر منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات نے یہ ثابت کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد لاہور پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہو گا۔کیونکہ ان تقریبات میں عوام نے پارٹی کو جو پیار اور محبت دیا ہے وہ قابل تحسین ہے جہاں سالگرہ کی تقریبات جلسہ کی صورت اختیار کر رہی ہیں۔یہ عوام کا پارٹی پر بھروسہ اور محبت ہے جس کے باعث پارٹی اور اس کے قائدین آج بھی لوگوں کے دلوں اور زبانوں پر ہیں۔