اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے نائب صدر مقرر

اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے نائب صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جس کے مطابق اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا کو نائب صدر مینارٹی ونگ پیپلز پارٹی پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایڈون سہوترا کو نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری منظور احمد‘ چودھری اسلم گل اور عثمان سلیم ملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈون سہوترا کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ‘ چودھری منظور‘ اسلم گل اور عثمان ملک کی قیادت میں پنجاب بھر میں اقلیتوں کو جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل کراؤں گا میں بلاول بھٹو‘ قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس اہم ذمہ داری کے لئے منتخب کیا ہے میں اپنی قیادت کے اس اعتماد پر پورا اتروں گا۔