کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج
کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کےخلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی نامزدکیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے دو اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریر کی تھی، مقدمہ کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے کی دھمکی دی، کیپٹن (ر)صفدر نے ریاستی ادارے کےخلاف نفرت کے جذبات ابھارے،کیپٹن (ر)صفدر نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔