اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،سینیٹر سراج الحق

 اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،سینیٹر ...
 اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،پوری قوم اس وقت مایوسی سے دوچار ہے ،ہر کوئی مہنگائی کارونا رو رہا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچے اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں ، اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22کروڑ عوام رو رہے ہیں،پوری قوم اس وقت مایوسی سے دوچار ہے ،ہر کوئی مہنگائی کارونا رو رہا ہے، بجلی کے بل، سکول کی فیسیں ادا کرنے کیلئے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان،بھوٹان، سری لنکا بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں ،اس وقت پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں ،انہوں نے کہاکہ لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟،غریب آدمی ہسپتال جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ انسان سانپ سے نہیں ڈرتا جتنا تھانیدار سے ڈرتا ہے ،نوجوان ڈگریوں کو جلانے پر مجبور ہیں ،سوال ہے کہ تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟،پاکستان کو اس وقت بھارت سے زیادہ ان ٹھگوں سے خطرہ ہے ۔