شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر ہونیوالے  آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی اور ایک مطلوب دہشتگرد زندہ پکڑ لیا گیا۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 2 مطلوب دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زندہ گرفتار کرلیاگیا۔

یادرہے کہ قبائلی علاقوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن کرکے شرپسند عناصر کا قلع قمع کردیا لیکن اب بھی کچھ عناصر سرحد پار سے کارروائیاں کرتے ہیں یا پھر پاکستان کے سرحدی علاقوں تک پہنچ جاتے ہیں جن سے مسلح افواج نبرد آزما ہیں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -دفاع وطن -