” نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے نہیں دیں گے“ ایک اور لیگی ایم پی اے اپنے قائد کے خلاف بول پڑا

” نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے نہیں دیں گے“ ایک اور لیگی ایم پی اے ...
” نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے نہیں دیں گے“ ایک اور لیگی ایم پی اے اپنے قائد کے خلاف بول پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ جیسے بھی حالات رہیں گے میاں تیرے ساتھ رہیں گے کا نعرہ نہیں مانتے ہیں، میاں صاحب برائی کے راستے پر چلیں گے تو ہم ان کو روکیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر پی ایم ایل (ن) کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے نہیں دیں گے،انہیں کو قومی سلامتی کے راز فاش نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا کہ نواز شریف تو ایٹمی دھماکہ کرنے کو تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے میاں صاحب کو ایٹمی دھماکے کرنے پر مجبور کیا تھا۔