"پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو اس بات کا علم ہوتا تو مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے" علامہ طاہر اشرفی کا حیران کن دعویٰ 

 "پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو اس بات کا علم ہوتا تو مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ...
 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورنون لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے،نواز شریف نے پاکستان کے پورے دفاع نظام پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے؟حکومت اور پاک فوج نے روکا تو اسرائیل اور بھارت سے مل گئے، نواز شریف کو ایسے ہی ناکام بنائیں گے، جیسے شیعہ سنی تصادم کرانے والوں کو ناکام بنایا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ آپ اس کو لوٹتے رہیں؟حکومت اور پاک فوج نے روکا تو اسرائیل اور بھارت سے مل گئے، اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام پیدا کریں، بھارتی حکام سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا جواب دو،میاں صاحبان کوئی ایک دن بتائیں جب مسجد پر نہ چھاپا مارا ہو؟میاں صاحبان کو آج ایک مولوی ملا اپنی کرپشن چھپانے کیلئے،مولانا فضل الرحمان کو صدارتی ووٹ نہیں دیئے گئے،پی پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو سربراہ نہ بناتے، کیا ان لوگوں کو افواج پاکستان کو برا کہنے کی چھٹی دیں؟۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں شاہ محمود نے سعودی عرب سے ہمارے تعلقات ختم کیے،مودی کو عرب دنیا میں مقام نواز شریف کی بنا پر ملا،عرب سے ہمارے تعلقات دوبارہ بحالی سپہ سالار کی بنا پر ہیں،نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف نے پاکستان کے پورے دفاع نظام پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ آئی جی آئی کے کھاتوں سے پیسہ لاہور کیسے گیا؟میں ایک عینی شاہد ابھی زندہ ہوں،نواز شریف نے کہا آج وزیراعظم بناؤکل شریعت لاگو۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ہمیں آپ سے پیار ہے، پاکستان کی اساس کے ساتھ نظر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کے لیے بھارتی حکام لوگ جمع کرتے ہیں، نواز شریف کو ایسے ہی ناکام بنائیں گے، جیسے شیعہ سنی تصادم کرانے والوں کو ناکام بنایا،شیعہ اور سنی دونوں کا بچہ میرا ہے،ہم کسی کو فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں نظریات اور پاک فوج بارڈر کی محافظ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنرل عثمانی گاڑی چلاتے چلاتے رب کے پاس ہنستا کھیلتا چلا گیا،افغانستان کے پہاڑ بتا رہے ہیں کہ پاک فوج، پاکستان زندہ باد ہیں،کور کمانڈر ہاؤس اور کینٹ کے باہر جانے کی دھمکی نہ دی جائے، افواج کے گھر کی طرف جاؤگے تو ہمیں پیر روکنے آتے ہیں۔

مزید :

قومی -