مہاجروں کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا : خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری مادری اورقومی زبان اردو ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ’حیدرآباد مارچ‘ کے نام سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دیش کے خواب خاک ہو جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فرسودہ نظام کی حفاظت کرنے والے جاگیر دار نہیں بچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خالقوں کی اولادیں غداری نہیں کرسکتی ہیں۔