حیدر آباد مارچ نے سازشوں کو تاراج کردیا ، جنوبی سندھ صوبہ  سندھو دیش کے خواب کو چکنا چور کریگا،خالد مقبول صدیقی 

حیدر آباد مارچ نے سازشوں کو تاراج کردیا ، جنوبی سندھ صوبہ  سندھو دیش کے خواب ...
حیدر آباد مارچ نے سازشوں کو تاراج کردیا ، جنوبی سندھ صوبہ  سندھو دیش کے خواب کو چکنا چور کریگا،خالد مقبول صدیقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ حیدر آبادمارچ نے ساری سازشوں کو تاراج کرتے ہوئے کراچی،حیدر آباد،میر پور خاص اورنواب شاہ کو غلام بنانے کی کوششوں کو چکنا چور کردیا، پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن آرہا ہے،ایک جانب سندھو دیش کا خواب ہے اور دوسری جانب متروکہ سندھ،جنوبی سندھ صوبہ سندھو دیش کے خواب کو چکنا چور کریگا

 حیدرآباد مارچ کے اختتام پر کوہ نور چوک پر خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ جو زبان بولتے ہیں وہ پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، پنجابی سندھی سے یا بلوچی سے یا کسی اور علاقائی زبان بولنے والے سے کس زبان میں بات کریگا وہ آپکی زبان ہے، ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا تھا اورہم  پاکستان بچائینگے، اب آپ نکل آئیں ہیں تو نہ جاگیردار بچے گا،نہ گلا سڑا نظام اور نہ ہی اس نظام کو بچانے والے بچیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  کہا کہ جوکارکن کسی جبر کسی مجبوری کی وجہ سے چلے گئے ہیں انکی لئے ہماری آنکھیں بھی کھلی ہیں اور باہیں بھی کھلی ہیں، کراچی اگر متروکہ سندھ کا سر ہے تو حیدر آباد اسکا چہرا ہے،متروکہ سندھ وہ بوجھ ہے جو ہم پاکستان اٹھا کر لائے تھے ،متروکہ سندھ ہندستان کے مسلم اقلیتی علاقوں کے مسلمانوں اور سندھ کے قدیم ہندوں باسیوں کا معاملہ ہے کوئی تیسرا دخل نا دے۔