سی سی پی او کا ایکشن ، گھر میں گھس کر شوہر کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھر میں گھس کر شوہر کی موجودگی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو سی سی پی او عمر شیخ کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شخص ایک گھر میں داخل ہوا اور شوہر کی موجودگی میں خاتون خانہ کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔
ملزم کی عدم گرفتاری پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری طو رپر گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ سی سی پی او کے ایکشن کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت انصر کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔