ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 حالات آج قدرے بہتر دکھائی دے رہے ہیں امید تو بہت ہے کہ من پسند کام ہو جائے گا۔ اور جس طرف سے رقم ہاتھ آنے کے چانس ہیں وہ بھی پورے ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج ایک پرانے معاملے سے نکلنے کا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جس بھی بات کو لے کر فکر مند تھے۔ اس سے نجات ملے گی اور روز گار مں بھی ان شاءاللہ آسانیاں رہیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ پرانے تعلقات کو جو دل سے تعلق رکھتے ہیں ابھی تک چلانے کے چکروں میں ہیں۔ ان کو خبردار کیا جار ہا ہے کہ وہ اس کام سے باز آ جائیں اور سچے دل سے توبہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 نوکری میں عارضی طور پر کوئی مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے وہ بات تو نہیں البتہ وقتی رکاوٹ سے تھوڑی سی ٹنشن تو ہو سکتی ہے۔ بہت محتاط چلنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 یاری دوستی کو گھر سے باہر رکھیں ہمارا مشورہ تو ہے کہ اس کو چھوڑ ہی دیں تو بہتر ہے حالات میں خرابی کی وجہ سے یہ ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنی عزت سب عزیز ہونی چاہئے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جو دوسروں کی خوشیاں برباد کرتے ہیں وہ خود بھی کبھی خوش نہیں رہتے۔ اس لئے اپنے کام حقوق العباد کے معاملات کو اچھی طرح چیک کریں کسی جگہ کوئی غلطی تو نہیں ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج کا دن کسی نہ کسی حوالے سے بحکم اللہ میزبان ہی رہے گا اور ایک من پسند کام بھی ہو جائے گا جو لوگ نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں۔ وہ آج کر سکتے ہیں امید ہے کامیابی ضرور ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 صورتحال اچھی ہے آج مالی معاملات خاص طور پر بہتر ہوں گے اور ایک نیا سلسلہ بھی بن جانے کی امید ہے۔ آج کا دن گھر میں جاری ٹنشن بھی ختم ہونے میں مدد گار ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 اولاد کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کریں تو اچھی طرح سوچ سمجھ کر کریں۔ جلد بازی بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ آج تھوڑا سا آزمائشی دن ہے ہو سکے تو صدقہ کا سہارا لیں تو بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپکے بہت قریب ہے۔ ہوشیار ہیں ورنہ آپ کے لئے بہت مسئلہ ہو جائے گا۔ ویسے بھی آج مخالفین تھوڑا سا سرگرم عمل دکھائی دے رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 عزت میں اضافے والا ستارہ ان دنوں آپ کے زائچے میں ہے۔ آپ کی نیت صاف رہی تو ان شاءاللہ اللہ پاک بڑا خوبصورت وقت آپ پر لے کر آئیں گے۔ صلہ رحمی والا معاملہ ضرور دیکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 نظر ہے اور کافی تیز معلوم ہوتی ہے آپ کا خون بہت ہلکا ہے اس لئے جلد پکڑ میں آج جاتے ہیں اس لئے آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورة قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام ضرور پڑھیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -