قومی ٹی 20کپ، خیبر پختونخوا کوناردرن کے ہاتھوں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی20 کپ میں ناردرن نے سخت مقابلہ کے بعد خیبرپختوانخوا کو 14 رنز سے شکست دیدی ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر181 رنز بنائے محمد نواز نے 51،کپتان شاداب خان نے 46 عمر امین نے 27 رنز بنائے جبکہ آصف علی21 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے شاہین آفریدی نے دو،عمران خان اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر167 رنز بنائے افتخار احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 58 رنز بنائے اسراراللہ نے 25 جبکہ کپتان محمد رضوان نے 17 رنز بنائے فاتح ٹیم کی جانب سے حارث رؤف نے بہترین باؤلنگ کی اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔