مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں ٹی وی لازمی ہوگا، فواد چودھری کا ٹی وی فیس سے متعلق سوال پر جواب 

مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں ٹی وی لازمی ہوگا، فواد چودھری کا ٹی وی فیس سے متعلق ...
مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں ٹی وی لازمی ہوگا، فواد چودھری کا ٹی وی فیس سے متعلق سوال پر جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں فواد چودھری نے مساجد کے بل میں ٹی وی فیس کے معاملے پر کہا کہ مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں ٹی وی لازمی ہوگا۔
سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا ، عرفان صدیقی نے تجویز پیش کی کہ مساجد کے بجلی بلوں میں 35روپے معاف کئے جائیں ، سینیٹر مصطفی نواز نے کہا کہ اگر مسجد میں ٹی وی ہی نہیں تو35روپے کس چیز کے لئے جا رہے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مسجد میں نہ سہی ، حجرے میں لازمی ہوگا ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ٹی وی چینلز پرمذہبی پروگرام بھی دکھائے جاتے ہیں ۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کیا ، فواد چودھری نے کہا کہ جو چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے ، پی ٹی وی پارلیمنٹ کی براڈ کاسٹ لے کر پیسے لے رہے ہیں، ہمیں نہیں دے رہے ، پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل و ینچر کی طرح چلانا چاہتے ہیں ۔
چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ پرائیویٹ چینلز کو اجازت ہی نہیں تووہ کیسے آکر کوریج کریں ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ریاست کا چینل تقاریر بھی نہیں دکھا سکتاتو پھر کیا ہے ، اس پر فواد چودھری نے کہا کہ پرائیویٹ چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں ۔

مزید :

قومی -