پسلیوں میں چوٹ لگنے کے باعث امام الحق کا نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہونے کا امکان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پسلیوں میں چوٹ لگنے کے باعث ڈاکٹروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کو آرام کرنے کا مشورہ دے دیا جس کے بعدا مام الحق کا نیشنل ٹی 20کپ سے باہر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق امام الحق کی پسلیوں میں سوجن ہے جس کے باعث قومی کھلاڑی کو آرام کا مشورہ دیا گیا ، ان کے دوبارہ میدان میں اترنے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، واضح رہے کہ امام الحق کو راولپنڈی میں فیلڈنگ کے دوران پسلیوں پر چوٹ لگی تھی ۔
امام الحق قومی ٹی 20کپ میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہے تھے ۔