شاداب خان نے اپنی سالگرہ پر حسن علی سے تحفہ لینے سے ’انکار‘ کر دیا

شاداب خان نے اپنی سالگرہ پر حسن علی سے تحفہ لینے سے ’انکار‘ کر دیا
شاداب خان نے اپنی سالگرہ پر حسن علی سے تحفہ لینے سے ’انکار‘ کر دیا
سورس: Twitter/@76Shadabkhan

  

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے دوست حسن علی سے سالگرہ پر تحفہ لینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 اکتوبر 1998 کو پیدا ہونے والے کرکٹر شاداب خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے دوست اور مداح انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام دے رہے ہیں۔

شاداب خان کے خاص دوست فاسٹ بولر حسن علی بھی اس خاص دن پر انہیں مبارکباد کے ساتھ تحفہ دینا نہیں بھولے، جواب میں شاداب خان نے حسن علی کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذاق میں ان کی طرف سے گفٹ کی آفر ٹھکرادی ہے۔

شاداب خان نے جواب میں کہا کہ بھائی مہنگا ہو یا سستا، مجھے آپ کا گفٹ نہیں چاہیے، جب واپس آپ اپنی سالگرہ پر گفٹ مانگتے ہو تو وہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اس جواب پر حسن علی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، لکھا کہ چل یار اس دفعہ کوئی سستا گفٹ دوں گا۔

مزید :

کھیل -