ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 79پیسے سستا ہونے کے بعد 225روپے 50پیسے کا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے سے بہتری آ رہی ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد سے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 79پیسے سستا ہو گیا ہے ، دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100انڈیکس 232پوائنٹس اضافے سے 41443 کی سطح پر آ گیا ہے۔