سہ ملکی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا 

سہ ملکی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی ٹیم کے بارے ...
سہ ملکی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا 

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی 2اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہمارے سکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل -