چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کلارا سٹرینڈوج کی ملاقات، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت

چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کلارا سٹرینڈوج کی ملاقات، ...
چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کلارا سٹرینڈوج کی ملاقات، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(ویب ڈیسک)  مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے آفس ہیڈ برائے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کلارا سٹرینڈوج (Ms. Clara Strandhoj) نے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما شافع حسین، وفاقی وزیر سالک حسین، جاوید اختر چٹھہ، رانا خالد، مسلم لیگ ناروے کے صدر محمد رزاق اور برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کلارا سٹرینڈوج سے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں برطانوی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں برطانوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ ہے، اس سے دوسرے ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

کلارا سٹرینڈوج نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیلابی صورتحال سے دوچار ہے جس کیلئے برطانیہ کی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے امداد بھیجی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -