بلیک آؤٹ کے دوران بروقت بجلی بحال نہ ہونے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ

بلیک آؤٹ کے دوران بروقت بجلی بحال نہ ہونے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ
بلیک آؤٹ کے دوران بروقت بجلی بحال نہ ہونے پر این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی "نیپرا "نے بلیک آؤٹ ہونے کے دوران بجلی بروقت بحال نہ ہونے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے  جرمانہ عائد کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ستمبر 2021میں جامشورو گرڈ سٹیشن پر ٹرپنگ کا معاملے پر نیپرا کے اعلامیے  میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ گرڈ سٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی، جس سے کے ٹو چائنا پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آؤٹ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا کے  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، یہ جرمانہ بجلی سپلائی  کی بروقت بحالی میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 2 گھنٹے  اور 33 منٹ لگے تھے، اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے  این ٹی ڈی سی کو مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

  نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی  نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کی  اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، تاہم این ٹی ڈی سی  مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف کارروائی شروع کی  گئی، جس میں این ٹی ڈی سی نیپرا  قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔

مزید :

قومی -