لاہور میں داتا دربارپر تعینات پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) داتا دربار پر تعینات کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی، رائفل کے2 فائر سینے پر لگنے سے کانسٹیبل نصیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔