چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا

چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا
چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی" جیونیوز "کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف ڈریکونین قانون ہے، ہم موجودہ کیس کومحتاط ہوکر تفصیل سے سنیں گے۔

وکیل وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واوڈا نے 2018 میں الیکشن لڑا، 2 سال بعد ان کی غلط بیان حلفی پر نااہلی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر ہوئی۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قرار دے بھی دے تو حقائق تو وہی رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈاکیس میں حقائق کادرست جائزہ لیاہے، اس کیس میں سوال بس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نا اہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں؟بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -