متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی سنان اشفاق کی ایک اور جیت، البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی سنان اشفاق کی ایک اور جیت، البانیہ ...
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی سنان اشفاق کی ایک اور جیت، البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی سنان اشفاق نے ایک اور جیت اپنے نام کرلی اور  البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں اطالوی کھلاڑی سے کامیابی حاصل کی اور پھر فائنل میں یونان کے کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

 متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی سنان اشفاق کے لیے یہ واقعی ایک بڑی جیت ہے۔ انہوں نے یکم اکتوبر کو یورپ کےبڑے ایونٹ البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر پاکستان اور امارات کا نام بلند کیا۔ 16 سالہ سنان اشفاق نے سیمی فائنل میں اطالوی کھلاڑی کیخلاف کامیابی حاصل کی-

 یہ سنان احمد کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی نہیں ہے، اس سے قبل وہ اگست 2017ء میں ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ ، فروری 2019ء میں 7ویں الفجیرہ تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، مارچ 2019ء میں شارجہ میں ہونے والی یو اے ای تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ ، مارچ 2019ء میں بیلجیئم اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ، اپریل 2019ء میں صوفیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ ، اکتوبر 2019ء میں ایمیریٹس ،کورین فرینڈ شپ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، نومبر 2019ء میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، جنوری 2020ء میں الفجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جب کہ نومبر 2021ء میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

سنان اشفاق بلغاریہ میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو جونیئر چیمپئن شپ 2022ء میں بھی پاکستان کی نمائندگی بھی  کرچکے ہیں- سنان اشفاق، پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای، اشفاق احمد کے صاحب زادے ہیں-  سنان اشفاق کی کامیابی پر امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سنان اشفاق اور اشفاق احمد کو مبارکباد کے پیغامات بھیجتے ھوئے خوشی کااظہار کیا ہے-

مزید :

کھیل -تارکین پاکستان -