پنجاب کے ہر ضلع میں   ہائی سیکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی

پنجاب کے ہر ضلع میں   ہائی سیکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ، احتجاجی مظاہروں پر ...
پنجاب کے ہر ضلع میں   ہائی سیکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہر ضلع میں ہائی سیکیورٹی زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوا دی ہے۔ہر ضلع میں ہائی سیکیورٹی زونز کا تعین اس ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کریگی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ ڈی پی او کمیٹی کا ممبر ہوگا، مال روڈ، کینال روڈ، وزیراعلیٰ آفس پر احتجاج نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق احتجاج کرنیوالوں کیلئے ہر ضلع میں سپیشل جگہ مختص ہوگی، ہائی سیکیورٹی زونز میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہوگی، پنجاب حکومت ہائی سیکیورٹی زونز بنانے سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کریگی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -