آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ایمپائرز کا اعلان کردیا، پاک بھارت میچ میں آفیشلز کون ہوں گے؟ جانئے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میچز کے آفیشلزکا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے فرسٹ راﺅنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیاہے ، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ایمپائرز فرائض انجام دیں گے جن میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں ۔
ورلڈ کپ کے دوران میچ ریفریز کے فرائض اینڈریو پائی کرافٹ ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون ، اور رنجن مدوگا لے کے سپرد کیئے گئے ہیں ۔ ایمپائرز کے پینل میں احسن رضا، علیم ڈار، ایڈرین ہولڈ سٹاک ، کرسٹوفر براﺅن ، کرسٹوفر گیفانی، جوئل ولسن، کمارا دھرم سینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس ، مائیکل گف ، نتن مینن ، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹلبرو ، روڈنی ٹکر شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔