پاک انگلینڈ سیریز کے آخری میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار کرکے سب مشین گنز برآمد کی گئیں، نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پاک انگلینڈ سیریز کے آخری میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار ...
پاک انگلینڈ سیریز کے آخری میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار کرکے سب مشین گنز برآمد کی گئیں، نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

 لاہور (ڈیلی پٌاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت پنجاب میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری  میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کے گیٹ نمبر 14 سے 2 مسلح افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نےپولیس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملزمان عمران اور عصمت اللہ کا تعلق بنوں سے ہے ،ملزمان ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کے ذاتی گارڈ بتائے جاتے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 سب مشین گنز اور 2 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ،دونوں ملزمان میں سے ایک کی ضمانت ہوگئی ہےجبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے۔  

مزید :

قومی -کھیل -