دنیا کی کل آبادی ریکارڈ 8 ارب تک پہنچ گئی، رپورٹ جاری

دنیا کی کل آبادی ریکارڈ 8 ارب تک پہنچ گئی، رپورٹ جاری
دنیا کی کل آبادی ریکارڈ 8 ارب تک پہنچ گئی، رپورٹ جاری

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)  رواں سال دنیاکی کل آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے، جو انسانیت کے لیے ایک نیا سنگ میل اور موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے. موجودہ آبادی گزشتہ 48 برسوں کے دوران سائز میں دگنی یعنی 4 ارب سے 8 ارب تک پہنچی ہے. 

وژیول کیپیٹلیسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق  نومبر 2022 تک عالمی آبادی کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 ممالک میں چین سر فہرست ہے، جس کی کل آبادی 1 ارب 45 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار 64 افراد سے تجاوز کر جائے گی۔ دوسرے نمبر بھارت ہے، جسکی آبادی 1 ارب 41 کروڑ 98 لاکھ 2 ہزار 2 سو 43  تک پہنچ چکی ہے. ٹاپ ٹین آبادی رکھنے والے دیگر ممالک میں 33 کروڑ 53 لاکھ 91 ہزار 9 سو 57 افراد کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا کا 28 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار 3 سو 83 افراد کے ساتھ چوتھا نمبر ہے.  

فہرست میں پاکستان کو آبادی کے لحاظ سے ٹاپ 10 ممالک میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے. پاکستان کی کل آبادی 23 کروڑ 91 لاکھ 8 ہزار 73 ظاہر کی گئی ہے. چھٹے اور ساتویں نمبر پر بالترتیب نائجیریا اور برازیل ہیں جنکی آبادی بالترتیب 218،243241 اور 215،986،577 افراد پر مشتمل ہے.

 آٹھویں نمبر پر 16 کروڑ 84 لاکھ 36792کے ساتھ بنگلہ دیش، نویں اور دسویں نمبر پر بالترتیب روس اور میکسیکو ہیں، جنکی کل آبادی 146،074،130 اور 132،030،739 افراد پر مشتمل ہے. رپورٹ کے مطابق دینا کی کل آبادی کا نصف سے زائد یعنی 4.7 ارب انسان صرف ایشیائی ممالک میں بستے ہیں.

مزید :

بین الاقوامی -