سپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑنے کا کیس، رانا مشہود ودیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

سپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑنے کا کیس، رانا مشہود ودیگر ...
سپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پھاڑنے کا کیس، رانا مشہود ودیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر بیلٹ پیپر چھپانے اور پھاڑنے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق ایڈیشنل سیشن محمد جمیل نے پنجاب اسمبلی میں بیلٹ پیپرچھپانے اور پھاڑنے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،عدالت نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں عدالت نے ملزمان کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا مشہود نے سائفر کو پبلک ڈاکومنٹس قرار دے دیا، اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہے تو چودھری پرویز الٰہی سیشن ختم کر کے دکھائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -