بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری، ٹرانس جینڈر قانون میں ترمیم کیلئے بل لائیں گے: ساجد میر

بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری، ٹرانس جینڈر قانون میں ترمیم ...
بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری، ٹرانس جینڈر قانون میں ترمیم کیلئے بل لائیں گے: ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر قانون  میں ترمیم کے لیے بل لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر راوی روڈ میں علماء کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ،خوش آئند امر یہ ہے کہ متنازعہ شقوں کو دور کرنے کے لیے دینی وسیاسی جماعتیں متفق ہیں،  بڑی تیزی سے بل کی اصلاح کی کوشش کی جارہی ہے۔ خواجہ سراؤں کو معاشرے کا باوقار شہری بنانے، ان کی انسانی ضرورتوں  اور بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،اس لیے ان کے جائز حقوق کے لیے ہونے والی قانون سازی کا ساتھ دیں گے۔ 
پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ علماء کی طرف سےبل میں اصلاح کے لیے توجہ دلا دی گئی ہے ، ترمیمی بل کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت سے بھی معاونت لی جائے گی۔اجلاس میں سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب، مولانا عبدالرشید حجازی،حافظ یونس آزاد، سید سبطین شاہ نقوی، سید عتیق الرحمن شاہ، حاجی نوازمغل، دانیال شہاب، حافظ بابر فاروق  رحیمی ودیگر نے شرکت کی۔