فواد خان نے شوگر کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کیلئے وزن بڑھانے کا انکشاف کردیا

فواد خان نے شوگر کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کیلئے وزن بڑھانے کا انکشاف ...
فواد خان نے شوگر کے باوجود
سورس: Instagram/fawadkhan81

  

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں، جس وجہ سے وہ سکرین پر بھی کم دکھائی دیتے ہیں جب کہ بیماری کا شکار ہونے کے باوجود انہوں نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے اپنا وزن بڑھایا۔

ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ وہ کافی سال بعد ماہرہ خان کے ساتھ بڑے پردے پر دکھائی دیں گے،جس کے لیے وہ جہاں بے حد خوش ہیں۔فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی کیمسٹری ماہرہ خان کے ساتھ اچھی لگتی ہے اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی ہے۔

دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ وہ اسکرین سے اس لیے بھی دور رہتے ہیں کہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں اور وہ کام کرکے تھک جاتے ہیں، اس لیے وہ تھوڑا تھوڑا کام کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس کے مریض ہونے کے باوجود انہوں نے مولا جٹ کے لیے اپنا وزن بڑھایا جو ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا تھا۔

مزید :

تفریح -