کمال آر خان کی حمایت کرنا سوناکشی اور شتروگھن سنہا کو مہنگا پڑگیا

 کمال آر خان کی حمایت کرنا سوناکشی اور شتروگھن سنہا کو مہنگا پڑگیا
 کمال آر خان کی حمایت کرنا سوناکشی اور شتروگھن سنہا کو مہنگا پڑگیا
سورس: Instagram/aslisona

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا اور ان کی صاحبزادی سوناکشی سنہا کو فلمی نقاد کمال آر خان کی حمایت مہنگی پڑ گئی جس کا انکشاف خود شتروگھن سنہا نے کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا نے انکشاف کیا کہ کمال آر خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی حمایت کی تھی،  یہ حمایت انہیں اور ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کو بھاری پڑ گئی، دراصل ہمیں بہت سی نفرت انگیز اور نازیبا باتیں سہنی پڑ گئیں۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں کمال آر خان کے معاملے پر اداکاروں کے متنازع تبصروں کی حمایت کرنے کے بجائے صرف اظہار رائے کی آزادی کی وکالت کر رہا ہوں، لیکن اس کا خمیازہ ہمیں ایسے بھگتنا پڑا کہ ہماری خوب ٹرولنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی کی حمایت اور مخالف میں اٹھ کھڑے ہونا میرے خیال میں شدت پسندی ہے، فلمی صنعت کے لحاظ سے ہم ایک خاندان ہیں، ہمیں کبھی کبھی کچھ باتوں کو نظر انداز بھی کردینا چاہیے۔

مزید :

تفریح -