یاسر حسین کے ایک اور بے بی کے پیغام پر اقرا عزیز کا ردعمل بھی آگیا

یاسر حسین کے ایک اور بے بی کے پیغام پر اقرا عزیز کا ردعمل بھی آگیا
یاسر حسین کے ایک اور بے بی کے پیغام پر اقرا عزیز کا ردعمل بھی آگیا
سورس: Instagram/iiqraaziz

  

کراچی (آئی پی ایس )اداکاریاسر حسین نے باہر کے بے بی بارے پیغام شیئرکیا تو ان کی اہلیہ اقرا عزیز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اقرا عزیز نے نہ صرف اس خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا بلکہ وہ یاسر حسین کے ساتھ معمول کے سیر سپاٹے بھی کررہی ہیں۔بات دراصل یہ ہے کہ یاسر حسین کے مطابق انکا ایک اور بچہ کوئی اور نہیں بلکہ اقراعزیز خود ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس کا نام بتاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے بی بولتا ہوں تو سچ ہی سمجھ لیا، گھر میں کبیر اور باہر یہ۔

تصویر پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے انکی پوسٹ پر تبصرے شروع کردیے، ایک طرف جہاں اس جوڑے کی تعریفیں کی جارہی ہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر بے شمار تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

تفریح -