پنجاب سے دوسرے صوبوں کوآٹے کی سمگلنگ روکنے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب نے دیگر صوبوں کو آٹے کی سمگلنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے صوبے سے باہر جانے والی چیک پوسٹوں پر سختی کردی گئی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بیرون صوبہ سمگلنگ روکنے کے لیے صوبے سے باہر جانے والی تمام چیک پوسٹوں پر سختی کردی ہے اور پوسٹوں پر تعینات عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختوانخواے افغانستان کو آٹے کی سمگلنگ جاری ہے جبکہ پنجاب سے آٹا باہر جانے کے باعث گندم مہنگی ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم 3300 روپے فی من سے بڑھ کر 3700 روپے تک جا پہنچی ہے، بازاروں میں آٹے کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔